• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے اپنی بیوی پر بہت فخر ہے: ابھیشیک بچن

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے ایک بار پھر طلاق کی افواہوں کے درمیان اپنی اہلیہ، سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کا ذکر کر کے مداحوں کو خوش گوار حیرانی میں مبتلا کر دیا۔

اداکار نے حال ہی میں ایک چینل پر بات کرتے ہوئے اپنا موازنہ اپنے والد لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے موازنہ کیے جانے پر کہا کہ یہ کبھی بھی آسان نہیں ہو گا لیکن ایک ہی سوال پوچھے جانے کے 25 سال بعد میں اس سوال سے بہت مانوس ہو گیا ہوں، اگر آپ میرا موازنہ میرے والد سے کر رہے ہیں تو آپ یہ موازنہ بہترین انسان سے کر رہے ہیں، اگر آپ میرا موازنہ بہترین سے کر رہے ہیں تو کہیں نہ کہیں مجھے یقین ہے کہ شاید میں ان عظیم ناموں میں شمار ہونے کے لائق ہوں، میں اس موازنے کو اسی طرح دیکھتا ہوں۔

انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا پتہ ہے، میں اپنے ہر رشتے کو اس کی مطلوبہ اہمیت دینا جانتا ہوں۔

ابھیشیک بچن نے کہا کہ میرے والدین میرے والدین ہیں، میرا خاندان میرا خاندان ہے، میری بیوی میری بیوی ہے، مجھے ان پر، ان کی کامیابیوں پر اور جو کچھ بھی میرا خاندان جاری رکھے ہوئے ہے مجھے اس سب پر بہت فخر ہے۔

ان کے اس بیان کے بعد شوبز انڈسٹری کی اس خوبصورت جوڑی کے مداح سوشل میڈیا پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

صارفین اس جوڑی کو تاحال شتۂ ازدواج میں منسلک دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید