• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران، سپریم کورٹ کے باہر دہشت گردی، 2 جج جاں بحق، حملہ آور کی خودکشی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران میں دہشتگردی، سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 2 ججز جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے، حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارکرخودکشی کرلی، ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہفتے کی صبح سپریم کورٹ میں ایک مسلح حملہ آور نے قومی سلامتی، جاسوسوں اور دہشت گردی کے خلاف جرائم سے لڑنے کی طویل تاریخ رکھنے والے دو بہادر ججز کی ٹارگٹ کلنگ کی ہے۔ ہفتے کی صبح تہران کے ایک مصروف چوک پر ہونے والی فائرنگ میں 2ججز جاں بحق اور تیسرے زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق مذکورہ شخص سپریم کورٹ میں کسی بھی معاملے میں ملوث نہیں تھا اور نہ ہی وہ عدالت کی برانچز کا موکل تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے کے فوری بعد مسلح شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس نے فوری طور پر خودکشی کرلی۔ عدلیہ نے مزید کہا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ عدالتی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سپریم کورٹ کی برانچ 39 کے سربراہ حجت الاسلام علی رازنی اور برانچ 53 کے سربراہ حجت الاسلام محمد مقیس کے نام سے کی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید