• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا گیا، کنول شوذب

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا گیا، اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ خواتین کو ہرصورت ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنول شوذب کا کہنا تھا کہ خواتین کو ٹارگٹ کرنے کی شروعات شریف فیملی نے کی، بشریٰ بی بی پر اس لیے ٹارچر کیا تاکہ وہ ٹوٹ جائیں۔

انہوں نے کہا یہ چاہتے تھے کہ بشریٰ بی بی کو ٹارچر کر کے بانی کو جھکالیں، تین نومبر کو بانی پر حملے کو بھی مذہبی رنگ دیا گیا تھا۔ 

کنول شوذب کا کہنا تھا کہ آپ سچ نہیں چھپا سکتے تو زیادہ جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید