اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی تباہ شدہ گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔
غزہ پٹی کے شمال میں واقع بیت حانون میں حماس کی جانب سے تباہ کی گئی اسرائیلی فوج کی آرمرڈ پرسنیل کیریئر (اے پی سی) کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔
ان تصاویر میں اسرائیل کی فوجی گاڑیوں کو تباہ شدہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 2023 غزہ میں جاری حماس کے خلاف جنگ میں استعمال میں لانے کیلئے ان گاڑیوں کو اپنے فوجی سامان میں شامل کیا تھا، جن کا نام نمر 1500 رکھا گیا تھا۔
یہ گاڑیاں جنگی حالت میں استعمال کی جاتی ہیں جس کے اندر مختلف جدید فیچر بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق غزہ پر 15 ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت 46 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔