کراچی(نیوزڈیسک)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی۔ اپنے بیان میں ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پورے عمل کو خطرے میں ڈال دے گی۔ابو عبیدہ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کےلیے پُرعزم ہیں، ثالث کار اسرائیل کو بھی معاہدے کا احترام کرنے کا پابند کریں۔