• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان برآمد

سندھ رینجرز--- فائل فوٹو
سندھ رینجرز--- فائل فوٹو

کراچی میں ترجمان رینجز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

کراچی میں حب ریور روڈ اور یوسف گوٹھ میں کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے سامان قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید