• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاعت علی کی حکومت سے ون ڈش کے نفاذ کی اپیل

اداکار شفاعت علی — فائل فوٹو
اداکار شفاعت علی — فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے حکومت سے اہم اپیل کر دی۔

شفاعت علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں حکومت کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کروائی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں حکومتِ سندھ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ شادی اور دیگر تقریبات میں ’ون ڈش‘ پالیسی کو سختی سے نافذ کریں۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

اداکار نے مزید لکھا کہ صرف کراچی کے شادی ہالز میں روزانہ سینکڑوں ٹن کھانا ضائع ہو جاتا ہے، اس پاگل پن کو اب ختم ہونا چاہیے۔

ان کے اس خیال سے کچھ سوشل میڈیا صارفین اتفاق کرتے جبکہ کچھ اختلاف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ایک صارف نے اتفاق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ریسٹورینٹس میں بھی بہت کھانا ضائع ہوتا ہے اس لیے کھانے کے ضیاع کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جانا چاہیے۔

ایک صارف نے اختلاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھئی کیا ملک میں ذاتی ذمے داری بھی کبھی متعارف ہو گی یا نہیں؟ ہم کیوں چاہتے ہیں کہ حکومت ہر چیز کو ریگولیٹ کرے؟ کیا لوگ اتنے بد دماغ ہیں کہ انہیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ رات کے کھانے کے لیے کیا اور کتنا آرڈر دینا ہے؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید