• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان نے اسپتال لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو گلے لگا لیا

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے زخمی ہونے کے بعد اسپتال لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو گلے لگا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے 16 جنوری کو انہیں وقت پر اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی۔

سیف علی خان نے گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے پہلے اسپتال میں ہی رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی۔

بالی ووڈ کے نواب نے بہت ہی خوش گوار موڈ میں بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی، ان کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور انہیں گلے بھی لگایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حملے کے 6 دن بعد 54 سالہ سیف علی خان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

سیف علی خان کو ڈاکٹروں کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے مکمل بیڈ ریسٹ کا کہا گیا ہے۔

اداکار کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچنے کے لیے لوگوں سے ملاقات نہ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا تھا۔

حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید