پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی نے بھارتی معروف فنکار منور فاروقی کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کر دی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منور فاروقی کے ساتھ ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔
کنزا ہاشمی کی سیلفی ویڈیو میں اداکارہ اور بھارتی ریپر کے درمیان بہترین کیمسٹری دیکھی جا سکتی ہے۔
ویڈیو میں منور فاروقی اداکارہ کا موبائل لے کر بھاگتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ مجھے نہیں جانتیں، اب ڈھونڈیں گی مجھے، انہیں ویزا بھی نہیں ملے گا۔
دوسری جانب کنزا ہاشمی نے بھی یہ مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ویزا تو ان کو بھی نہیں ملے گا۔‘
واضح رہے کہ پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل کنزا ہاشمی ہندوستانی کامیڈین اور ریپر منور فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو سانگ میں کام کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی ساتھ کھڑے تصویریں وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے اب باقاعدہ طور پر بھارتی فنکار کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی اور کنزا ہاشمی کو جَلد ہی ایک ویڈیو سونگ میں دیکھا جا سکے گا جس سے متعلق اس جوڑی کے مداح خوب جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔