• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا نے ریما کو جھوٹا، معمر رانا کو ہیرو قرار دیدیا


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ میرا نے ساتھی اداکارہ ریما کو جھوٹا جبکہ اداکار معمر رانا کو اصل ہیرو قرار دے دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور انہیں انٹرویو دیا۔

دورانِ پروگرام اداکارہ کے ساتھ ریپڈ فائر راؤنڈ کھیلا گیا جس میں مختلف ساتھی فنکاروں سے متعلق ان کی رائے معلوم کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ساتھی فنکار معمر رانا کو اصل ہیرو جبکہ ساتھی اداکارہ ریما خان کو جھوٹا قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی میرا مختلف انٹرویوز میں اداکارہ ریما سے متعلق متضاد بیان دے چکی ہیں۔

ماضی میں میرا کا کہنا تھا کہ ریما خان میرے کام سے حسد کرتی ہیں۔

اداکارہ یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ میری ریما کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ صرف عوام کے لیے ہے جبکہ ایک بیان میں انہیں ریما کی تعریفیں کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد صارفین میرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ بعض اسے پبلیسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید