• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کے سگی بہن ہونے کے دعوے پر عمران اشرف کا ردِعمل سامنے آ گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ان دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں شازیہ اشرف اعوان نامی ایک خاتون خود کو پاکستان کے معروف فلم و ٹی وی کے اداکار و میزبان عمران اشرف کی بہن قرار دے رہی ہیں۔

اب عمران اشرف نے خاتون کی گردش کرنے والی مذکورہ ویڈیو پر ردِعمل ظاہر کر دیا۔

اداکار نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ ویڈیو کو مسترد کر دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں اداکار عمران اشرف نے مبینہ طور پر خود کو ان کی حقیقی بہن قرار دینے والی خاتون شازیہ اشرف اعوان کے بیان کی تردید کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی جس میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا تھا وہ مشہور اداکار عمران اشرف کی بہن ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہے، بھائی ہونے کے ناتے عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے، تاہم اداکار نے اب ان دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید