گورے رنگ کا بھوت تو آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے جسے پانے کے لیے خواتین لاکھوں جتن کرتی نظر آتی ہیں، یہہ وجہ ہے کہ گورے رنگ کو اب خوبصورتی کی علامت سمجھا جانے لگا ہے۔
خواتین میں گورے رنگ سے متعلق یہ خواہش ٹی وی پر گلیمرس دنیا دیکھنے کے بعد کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے جس کے بعد اب ہر جگہ رنگ گورا کرنے کے لیے خطرناک کریموں، کیپسولز، ڈرپس اور سرجریز کا استعمال عام نظر آ رہا ہے۔
اس خواہش کی اسیر دنیا کی سب سے بڑی شوبز انڈسٹری بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں بھی نظر آتی ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ ’انسٹنٹ بالی ووڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکاراؤں نے بھی کالی رنگت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مختلف کاسمیٹک سرجریز کا سہارا لیا ہے جس کے بعد ان کی شخصیت میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ رپورٹ ان بھارتی اداکاراؤں پر مبنی ہے جنہوں نے اپنی سانولی رنگت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مختلف علاج کروائے۔
بالی ووڈ کی اداکارہ کاجول اپنے کریئر کی پہلی فلم ’بے خودی‘ میں کافی مختلف تھیں، اس فلم میں ان کی رنگت اچھی خاصی سانولی تھی، چونکہ بھارت میں گوری رنگت والے لوگوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے تو کاجول نے بھی اپنے اس رنگت سے چھٹکارا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور سرجری کروا لی۔
1992ء کی بے خودی کی اداکارہ اور آج کی بالی ووڈ اسٹار کاجول میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
کاجول کی طرح پریانکا چوپڑا بھی اپنے کیریئر کے آغاز میں گوری رنگت کی مالک نہیں تھیں جس کا اندازا ان کی حالیہ اور مس ورلڈ کے دور کی تصاویر سے لگایا جا سکتا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے اپنی گوری رنگت اور چہرے کے خدو خال کو بہتر بنانے کے لیے مختلف سرجریز اور اسکن ٹریٹمنٹس کروائی ہیں۔
شلپا شیٹھی نے بھی بھارتی فلم انڈسٹری پر کافی عرصہ راج کیا ہے، انہوں نے بھی اپنی اسکن کی رنگت کو گورا کرنے کے لیے مختلف اسکن ٹریٹمنٹس کروائیں تاہم وہ اس بات سے انکار کرتی رہی ہیں جبکہ ماضی کی اور حال کی شلپا شیٹی میں واضح فرق محسوس کیا جا سکتا ہے۔
بنگال کی بیوٹی بپاشا باسو کے کریئر کی ابتدائی فلموں کو دیکھا جائے تو اندازا لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی گوری رنگت کے حصول کے لیے کتنے پاپڑ بیلے ہوں گے۔
حالیہ دور ہی میں انہوں نے اپنی رنگت کو صاف کرنے کے لیے اسکن بلیچنگ کا فیصلہ کیا جس کی ایک میڈیا چینل کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی تھی۔
دیپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ہیں، انہوں نے ناصرف اپنی رنگت بلکہ چہرے کے خدو خال کے لیے بھی سرجریز کا سہا لیا ہے۔
اداکارہ کی ماضی اور حالیہ شخصیت میں زمین آسمان کا فرق ہے، اداکارہ نے ناصرف اپنی رنگت بلکہ ناک اور ہونٹوں کی بھی سرجری کروائی ہے۔
صرف حالیہ دور کی اداکاراؤں نے ہی گوری رنگت کے لیے اسکن ٹریٹمنٹس کا سہارا نہیں لیا بلکہ ماضی کی نامور اداکارائیں بھی یہ کروا چکی ہیں۔
ان میں سے ایک نام سری دیوی کا ہے جو تامل اور ہندی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
ان کی ماضی کی تصاویر کا حال سے موازنہ کیا جائے تو فرق خود ہی معلوم و جائے گا۔
اگر ریکھا کو بالی ووڈ انڈسٹری کی کوئین کہا جائے تو یہ غلط نہ ہو گا کیونکہ انہوں نے اپنی گہری رنگت کے باوجود اپنی جاندار اداکاری سے اپنے فن کا لوہا منوایا۔
ریکھا نے بھی دوسروں کو اسکن ٹریٹمنٹس کراتے دیکھا تو وہ بھی خود کو نہ روک پائیں اور اپنی رنگت میں نکھار لانے کے لیے وائٹننگ ٹریٹمنٹس کورس کروا ہی لیا۔