کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ کے تیسرے دن اسٹیٹ بینک نے دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ یہ اس کی دوسری کامیابی ہے۔ کے آر ایل کے وقار احمد نے ڈبل سنچری اسکور کی۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل دوسری اننگز میں 139پر آؤٹ ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک نے 82رنز کا ہدف3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کے آر ایل نے 335رنز کے جواب میں 479 رنز بنائے۔ وقاراحمد 246اور سعد بیگ نے 95رنز اسکور کیے۔ سرکاری ٹی وی نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 131رنز بنائے تھے۔ وقار حسین 81اور محمد طحہ 43رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں346رنز کے جواب میں واپڈا اپنی پہلی اننگز میں 208رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آصف آفریدی نے 52رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں۔