• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش اور برف باری والا سسٹم بلوچستان سے نکل گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بلوچستان کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بارش اور برف برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان سے نکل گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ شمالی ہوائیں بلوچستان اور سندھ کے ساحلی پٹی تک پھیل گئی ہیں۔

بیشتر علاقوں میں کئی روز بعد آج دھوپ نکلی ہے،  سردی کی شدت کل سے کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

جنوری کے آخری اور فروری کے پہلےہفتے ایک اور مغربی سسٹم متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

گزشتہ ماہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے گرنے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید