• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سرمایہ کاروں کا کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام


چینی سرمایہ کاروں نے کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری، آئی جی، سی پیک سیکیورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت خانے اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست  میں کہا گیا کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتا خوری سے بچایا جائے، ورنہ وہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔

چینی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان سے ايئرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے، انہیں آزادانہ نقل و حرکت سے روک دیا گيا ہے، سیکیورٹی کے نام پر محصور کر دیا جاتا ہے، کاروباری میٹنگز تک نہيں کرسکتے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید