• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت کا نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

خیبر پختونخوا حکومت نے نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نگراں دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو ہٹانے کیلئے بل خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں پیش کیا گیا، جس کے مطابق نگراں حکومت کے دوران غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی گئیں۔  

متن کے مطابق متعلقہ ادارے اس ضمن میں بل پاس ہونے پر نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔  

متن کے مطابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

 متن کے مطابق  کمیٹی میں ایڈووکیٹ جنرل، لاء سمیت محکمہ خزانہ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سیکریٹریز شامل ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید