• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ریلی: حادثے میں زخمی ہونیوالا رضا کار دانش انتقال کر گیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

حب ریلی آٹو کراس 2025ء کے دوران حادثے میں زخمی ہونے والا رضا کار دانش انتقال کر گیا۔

حب ریلی آٹو کراس میں طارق خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔

دانش کو حادثے کے فوری بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، وہ اسپتال میں انتقال کر گیا۔

انتظامیہ نے فوری طور پر حب ریلی آٹو کراس ملتوی کر دی۔

ڈرائیورز اور انتظامیہ نے دانش کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کر دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید