کراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرکے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔
شارع نور جہاں پولیس کے مطابق گرفتار گروہ کا سرغنہ دن میں ہوٹل چلاتا تھا اور رات میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں شارع نور جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمیر، منیب، عامر اور رمضان شامل ہیں، ڈکیت گروہ کے کارندے گھروں میں گرل کاٹ کر گھستے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی بھی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔
پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ فرار ہے، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ دیگر ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ بسمہ ٹاون کے گھر میں 6 افراد نے ڈکیتی کی تھی، گھر سے متعلق معلومات پڑوسی نے دی تھیں ۔