کرم میں قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جرگے کا انعقاد ہوا، جس میں لوئر کرم کمیٹی اور گرینڈ جرگے کے اراکین نے شرکت کی۔
چیف سیکریٹری کے پی ندیم اسلم چودھری نے جرگے سے خطاب میں کہا کہ امن صرف دستخط سے نہیں معاہدے پر عمل سے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے پر آگے بڑھنے کی بات کریں، پیچھے نہ دیکھیں، نقصانات کی تفصیلات بھیج دیں، ازالہ کیا جائے گا۔