• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدت میں نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی، اور بشریٰ بی بی کی رہائی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ 

بری کیے جانے کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل کو کل سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان کل سماعت کریں گے۔ خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید