• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان افسروں کے لیے ہر صورت 1010 گاڑیاں خریدیں گے، ٹیکس وصولی کے ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی، چیئرمین FBR

کراچی (ایجنسیاں)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر ہونے والے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان افسران کے لیے ہر صورت 1010کاریں خریدیں گے‘اس سے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں مددملے گی ‘ سینیٹ کمیٹی کے اعتراض کاتسلی بخش جواب دے دیا ہے ‘ آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کے لیے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہےجس کے لئے گاڑیوں کی ضرورت ہے‘ ٹرک اور گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم دو سے تین مہینے میں نصب ہو جائے گا۔سیمنٹ کی قیمت کے معاملے پر مسابقتی کمیشن کو کام کرنا چاہیے‘ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈ کوارٹرز ہیں اس لئے زیادہ ٹیکس جمع ہوتا ہے ۔اتوارکو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرکا کہنا تھا کہ ٹیکس اہداف پورے کریں گے‘جوتشی کا کام شروع نہیں کیاکراچی میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ایف بی آر چیئرمین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی اورملٹی نیشنل کمپنیز کے ہیڈ کوارٹرز ہیں‘ٹیکس کلیکشن کا عمل ادھر سے ریکارڈ میں آتا ہے۔کراچی سے زائد ٹیکس آنے لیکن رقم نہ لگنے پر ایف بی آر چیئرمین سے سوال کیا گیا جس کا انہوں نے جواب دیا کہ یہ معاملہ مالی، فیڈرل ازم اور آئین میں طے ہے۔

اہم خبریں سے مزید