اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد)بنگلہ دیش نے 2024 میں اپنی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک پہنچا کر ایک اہم سنگ میل عبور کیا گزشتہ سال حسینہ کے خلاف ھنگاموں کے باوجود، گارمنٹس انڈسٹری کی شاندار کارکردگی ۔ دسمبر میں برآمدات 4.62 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ تھیں۔ جبکہ جولائی سے دسمبر 2024 کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات 16.62 ارب ڈالر رہیں ، بنگلہ دیش میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 8.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی بڑی وجہ ریڈی میڈ گارمنٹس (RMG) انڈسٹری کی شاندار کارکردگی رہی۔