• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی یوم جمہوریہ پر ناظم الامور کا استقبالیہ، کوئی سیاسی رہنما شریک نہیں ہوا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) بھارتی یوم جمہوریہ پر ناظم الامور کے استقبالیہ میں کوئی سیاسی رہنما شریک نہیں ہوا کوئی وزیر یا اعلی سرکاری افسر بھی موجود نہیں تھا۔

 بنگلہ دیشی ہائی کمشنر غیر حاضر رہے میزبان نے کشمیری زعفران مہمانوں کو ہدیہ کرکے کشمیر پر تحریر کے ذریعے اپنا دعوٰی جتایا دفتر خارجہ کی نمائندگی ڈائریکٹر نے کی، ناظم الامور کا کہنا ہے ہائی کمیشن نے وزرا کو دعوت دی تھی۔

 دفتر خارجہ کے ذرائع نے واضح کیا ہائی کمیشن نے ان کے ذریعے کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا، کیک کاٹنے کے لئے سارک ممالک کے سفیر مدعو کئے گئے۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر غیر حاضر رہے۔اقلیتی ارکان قومی اسمبلی کی مستحق درخواست دہندگان کو ویزا جاری نہ کرنے کی شکایت ۔

 بھارتی ناظم الامور مسز گیگا سری واتھاوا نے اپنے ملک کے 76؍ ویں یوم جمہوریہ کے سلسلےمیں اتوار کی شام سریناہوٹل میں استقبالیہ ترتیب دیا زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خاطرخواہ تعداد میں شرکت کی جن میں غیر ملکی سفارتکار بھی شامل تھے ۔

اہم خبریں سے مزید