اسلام آباد ( آن لائن ) عام انتخابات 2024 خواتین ووٹرز نے سیاسی جماعتوں کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے ،فری اینڈ فیئر (فافن) کی طرف سے خواتین کے ووٹنگ کے انتخاب کے بارے میں ایک رپورٹ کے مطابق ایک ہی کمیونٹیز کے مرد اور خواتین پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کا موازنہ کرنے والی رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ 82 فیصد کمیونٹیز میں، مرد اور خواتین ووٹرز کا فاتح کا انتخاب ایک جیسا تھا کیونکہ انہوں نے اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنوں سے ایک ہی فاتح کو واپس کیا تھا۔ چونکہ مشترکہ پولنگ ا سٹیشنوں کے انتخابی نتائج صنفی لحاظ سے مرد اور خواتین ووٹرز کے ووٹ دینے کے طریقہ کار کا تعین نہیں کرتے ہیں، اس لیے فافین کی تشخیص صرف مرد اور خواتین پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کا موازنہ کر سکتی ہے۔