• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کیلئے طالبان حکومت کا نرم گوشہ

ا سلام آباد (فاروق اقدس) اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کیلئے افغانستان میں طالبان حکومت نے نرم گوشہ اختیار کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے قدرے مشروط اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کرنے والے برسراقتدار طالبان نے اس ضمن میں یہ شرط رکھی ہے کہ اگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے مرد سرپرستوں کو بھی ان کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے ویزا دیا جائے تو انہیں تعلیم کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب حال ہی میں سینکڑوں افغان طلبہ نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں گریجوایشن، پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹوں میں حصہ لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید