اسلام آباد (این این آئی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کا مذاکرات کے حوالے سے غلط انداز ناپختگی کی عکاسی کرتا ہے، پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب پر 80فیصد کام پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں ، باقی کو حتمی شکل دینے کیلئے تیار ہیں بشرطیکہ وہ مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کریں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو بڑے جوش و خروش سے شروع کرنے والوں نے بغیر کسی منطقی وجہ کے اچانک اسے چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ایک منظم اور نظم و ضبط پر مبنی فیصلہ سازی کے عمل کا فقدان ہے۔