• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات بتدریج دفاعی اداروں کے سپرد کیے جارہے ہیں، ایمل ولی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں،ہم اپنے حقوق لیکر رہیں گے،کراچی میں مقیم تمام باشندوں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھا جائے،جمہوریت اور نظام کو ملک میں نافذ غیر اعلانیہ مارشل لاء سے بدنام کیا جارہا ہے،اختیار دن بدن دفاعی اداروں کے سپرد ہورہے ہیں،ملک کے مسائل مضبوط جمہوری نظام اور ڈائیلاگ سے حل ہوں گے،اے این پی ریاستی مشینری میں نہیں بنی ہے کہ کوئی اس کو ختم کردیگا،یہ قوم کی بنائی ہوئی پارٹی ہے اور جب تک پختون قوم ہوگی یہ پارٹی قائم رہے گی،ہم اپنے حقوق لے کر رہیں گے،کراچی میں مقیم تمام باشندوں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھا جائے۔ یہ بات انھوں نے اتوار کوباچا خان کی 35ویں اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 19 ویں برسی کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے زير اہتمام جناح گراؤنڈ کراچی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔جلسے سے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، صوبائی صدر سندھ شاہی سید، جنرل سیکرٹری یونس بونیری، صدر اے این پی پختونخوا میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ جمہوریت اور نظام کو ملک میں نافذ غیر اعلانیہ مارشل لاء سے بدنام کیا جارہا ہے،اختیار دن بدن دفاعی اداروں کے سپرد ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید