اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کی مدت ملازت اتوار 26 جنوری کو باضابطہ طور پر ختم ہوگئی تاہم آئین کے آرٹیکل 215 (1) میں حالیہ ترمیم کے تحت یہ تینوں ارکان اپنی خدمات جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کی تقرری نہ ہو جائے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ان کے ساتھی اراکین کی پانچ سالہ مدت 27 جنوری 2019ء کو شروع ہوئی تھی اور اب ان کی مدت کا اختتام ہوگیا ہے۔ تاہم آئینی ترمیم کے تحت مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود وہ اس وقت تک اپنے عہدوں پر براجمان رہیں گے ۔