اسلام آباد (عاطف شیرازی، تنویر ہاشمی) وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس کی قیمتوں میں پانچ سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔ گھریلو صارفین اور کیپٹو کے سوا باقی ماندہ انڈسٹری کے لئے گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے قیمت 3 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 3ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کر دی گئی ہے۔