لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب کی سالانہ آڈٹ رپورٹ 2022ـ-23میں عثمان بزدار کے دورِ حکومت کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، بزدار حکومت میں ڈیرہ غازی خان کے سرکاری اخراجات کا ریکارڈ گم ہونا معمول رہا۔رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان میں 179 ملین روپے خرچ کئے جانے کے بارے میں کوئی دستاویزی ثبوت آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہیں کیا گیا۔سال2019ـ-20میں آڈٹ کے دوران میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کا 81ملین روپے کےخرچ جبکہ سال 2020ـ-21میں98ملین روپے خرچ کرنے کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو نہ ملا۔ سال2018ـ-19میں بھی ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن کے اخراجات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ آڈٹ ڈپارٹمنٹ نے ریکارڈ فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔