• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی ترقی کیلئے خواتین کا بااختیار ہونا بہت ضروری، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جوہر نگار

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے کہا ہے کہ خواتین کو ملک کی اقتصادی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے کیلئے بااختیار بنایا جانا چاہیے،ان کا بااختیار ہونا ملک کی معاشی بہبود کے لیے بہت ضروری ہے، خواتین کو بااختیار بنانا ایک مضبوط معیشت کی تعمیر کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، تعلیم کاروبار اور صنعت پر مرکوز ہونی چاہیے تاکہ طلباء کو ملازمت کے متلاشیوں سے جاب تخلیق کاروں میں منتقل کرنے میں مدد ملے، "ہمارے نوجوانوں کو روایتی روزگار پر انحصار کرنے کی بجائے معیشت میں حصہ ڈالتے ہوئے، کاروباری بننے کے لیے لیس ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
اہم خبریں سے مزید