پتوکی(این این آئی)سگی ماں نے اپنے آشنا کے ساتھ ملکر ڈیڑھ سالہ بیٹے کو قتل کرکے لاش جلادی ہے ، محمد اذلان کی جلی ہوئی لاش کوٹ رادھا کشن کے علاقے سے برآمد ہوئی ، قتل میں نوکرانی بھی ملوث ہے جس کی تحقیقات جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سگی ماں نے اپنے آشنا اور نوکرانی کیساتھ ملکر اپنا ڈیڑھ سالہ حقیقی بیٹے کوقتل کر کے نعش جلا کر پھینک دی ،مقتول کی نعش کوٹرادھاکشن کے علاقہ سے برآمد ،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال لاہور منتقل کردی۔ رائیونڈ کے رہائشی نوید علی کا ڈیڑھ سالہ بیٹا محمد اذلان 23جنوری کو گھر سے باہر نکلا تھا جسکا مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں نمبری637/25بجرم 363درج تھا انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے ڈی ایس پی چوہدری عثمان کی سربراہی میں ایک ہی روز میں اغوا ہونے والے بچے اذلان کا سراغ لگا لیا معصوم بچے کی جلی ہوئی لاش کوٹرادھاکشن کے علاقہ سے برآمد ہوئی ،پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر جناح ہسپتال لاہور پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا۔