ٹیکساس (راجہ زاہد اختر خانزادہ) امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ایک لاکھ کے قریب غیر قانونی افراد کو ملک بدر کرنے کا حدف ، امریکا بھر میں امگرینٹ کمیونٹی میں زبردست خوف و ہراس، غیر قانونی تارکین وطن سمیت مختلف ویزوں پر رہائش پذیر افراد بھی صورتحال سے پریشان، ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر کی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن کی فلائٹ واپس کرنے پر اسکے خلاف ٹیرف اور ویزا کی پابندیاں سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ٹیکساس کے ایک استاد نے امیگریشن حکام کو اپنے اسکول میں چھاپے کی دعوت دے دی، استاد کا کہنا تھا کہ میرے کئی طالب علم انگریزی نہیں بول سکتے۔