لاہور(ایجنسیاں)گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کو ملک کی خاطرمذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے‘ تمام تر مخالفت کے باوجود (ن)لیگ کا حکومت بنانے کے لئے ساتھ دیا،اگر حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان (ن)لیگ کاہوگا،اسے سوچنا چا ہیے کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے ہیں۔ مہمند لوئرجرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجابی،سندھی،بلوچی اور پختون سب پاکستانی ہیں‘سب نے ملکر پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے کام کرنا ہے‘پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،حکومت کو چاہیے پیکاایکٹ میں ترمیم پرصحافیوں سے مشاورت کرے ۔