• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی خاتون کا 1 منٹ میں 44 پُل اپس کا ورلڈ ریکارڈ



ایک چینی خاتون نے 1 منٹ میں 44 پُل اپس مکمل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ شی ٹِنگ نے گوانگ ڈونگ میں پُل اپس کی کوشش کر کے خواتین کی کیٹیگری میں ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ امریکی ایتھلیٹ اِنگا سِمننگ سے چھینا ہے جبکہ امریکی ایتھلیٹ نے 2022ء میں 1 منٹ میں 39 پُل اپس لگا کر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔