کے بی فیڈر نہر کی لائننگ پر تاحال کام جاری رہنے کے باعث جامشورو میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔
محکمۂ آبپاشی کی جانب سے کے بی فیڈر نہر میں پانی کی فراہمی تاحال شروع نہ ہو سکی، محکمۂ آبپاشی نے پہلے 13، پھر 25 جنوری کو نہر میں پانی کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔
پانی کی عدم فراہمی سے جامشورو، کوٹری اور بھولاری میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے جس کے پیشِ نظر کوٹری جامشورو کا صنعتی ایریا بھی متاثر ہونے لگا ہے۔
ایکسیئن کے بی فیڈر عطاء محمد چھجڑو نے ’جیو نیوز‘ سے فون پر گفتگو کے دوران بتایا کہ کے بی فیڈر کی لائننگ کے فیز 1 کا کام 26 جنوری کو مکمل کر لیا گیا تھا، آج دن میں کے بی فیڈر کی انسپیکشن کی جائے گی۔
عطاء محمدچھجڑو کا کہنا ہے کہ آج کوٹری بیراج سے فیڈر میں پانی کی فراہمی بھی شروع کر دی جائے گی۔