• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنماؤں عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے  کے پی میں مبینہ کرپشن، پارٹی معاملات پر تحقیقات کا ٹاسک جنید اکبر اور عاطف خان کو دیا، سابق گورنر شاہ فرمان کو بھی اس سے متعلق کھوج لگانے کی ہدایت کی۔

بانی نے بعض صوبائی وزراء کے کرپشن میں ملوث ہونے کا دریافت کیا، بانی پی ٹی آئی نے کےپی حکومت کی کارکردگی سے متعلق بھی پوچھا، بانی نے تینوں رہنماؤں سے سوال کیا کہ پارٹی معاملات کیسے ہیں؟

تینوں رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کو حکومتی کارکردگی اور کرپشن کے الزامات پر کہا کہ کنفرم نہیں لیکن پتا کروالیں گے، بانی نے تینوں رہنماؤں کو اگلی ملاقات میں معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے صوبائی صدارت پر ہم سے مشاورت کی تھی، حکومتی کارکردگی اور صوبائی وزراء پر مبینہ کرپشن کے الزامات کا بھی پوچھا۔

عاطف خان نے کہا کہ ہم نے جواب دیا کہ سنا تو ہم نے بھی ہے لیکن کنفرم کرکے بتائیں گے، ملاقات میں وزیر اعلیٰ کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹائےجانے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید