سرگودھا میں چند روز قبل طالب علم کی لاش ملنے کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، ملزم نے 30 ہزار روپے ادھار واپس کرنے کے بجائے دوست کو قتل کردیا۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سٹی انعم شیر نے طالب علم صائم کے قتل کیس سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ طالب علم صائم کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اے ایس پی سٹی انعم شیر کا کہنا ہے کہ ملزم نے 30 ہزار روپے ادھار کی رقم پر طالب علم صائم کو قتل کیا، گرفتار ملزم صائم کا دوست تھا، 23 جنوری کی رات گھر سے ساتھ لے کر گیا تھا۔
انعم شیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کالج کا طالب علم ہے، صائم سے 30 ہزار روپے ادھار لیے تھے، ملزم نے 30 ہزار روپے واپس کرنے کے بجائےخنجر کے وار سے دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے موبائل فون تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کر رہے ہیں، 5 روز قبل قینچی موڑ کے قریب سے صائم کی لاش ملی تھی۔