• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلینا گومز ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن پر رو پڑیں


معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم تارکینِ وطن کو امریکا سے ملک بدر کرنے کے فیصلے پر رو پڑیں۔

سلینا گومز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ روتے ہوئے امریکا سے ملک بدر کیے جانے والے لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

اُنہوں نے ویڈیو میں کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ ملک میں لوگوں کو اس طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ میں سب سے معذرت خواہ ہوں، کاش میں کچھ کر سکتی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیا کرنا ہے لیکن میں ہر ممکن کوشش کروں گی کہ جو بھی کر سکتی ہوں وہ کروں، میں وعدہ کرتا ہوں۔

سلینا گومز کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو چند لمحوں میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد اُنہیں اپنی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صارف نے تو اداکارہ کی اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب امریکا آنے کا ایک قانونی طریقہ موجود ہے تو یہ لوگ قانونی طریقے سے یہاں آنے کی کوشش کرنے کی بجائے غیر قانونی طریقے سے آتے ہی کیوں ہیں۔

سلینا گومز نے اپنی اس ویڈیو پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اسے ڈیلیٹ کر دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید