• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلینا گومز نے بینی بلانکو سے منگنی کا اعلان تاخیر سے کیوں کیا؟

سلینا میری گومز ۔ فوٹو فائل
سلینا میری گومز ۔ فوٹو فائل

امریکی گلوکارہ، اداکارہ اور بزنس وومن سلینا میری گومز نے میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو سے اپنی منگنی کی تصدیق کی ہے۔ 

اپنے انسٹاگرام پر انھوں نے یہ انکشاف کرتے ہوئے کہا جی ہاں ان سے منگنی ہوگئی ہے، بینی بلانکو نے ایک نہایت مہنگی اور آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی انگوٹھی دی ہے۔

حالانکہ 32 سالہ سلینا گومز کی 36 سالہ بینی بلانکو سے منگنی اس برس اگست میں ہوئی تھی لیکن دونوں نے اب تک اس خبر کو چھپائے رکھا۔ 

ذرائع کے مطابق انھوں نے اپنی اس خوش خبری کو شیئر کرنے سے اس لیے اجتناب کیا کیونکہ سلینا گومز کے انکے سابق بوائے فرینڈ جسٹن بیبر سے پیچیدہ تعلقات اس کی وجہ بنے۔

ایک اور وجہ یہ بھی تھی کیونکہ جسٹن بیبر کے ہاں اگست میں پہلے بچے کی پیدائش بھی متوقع تھی۔


یاد رہے کہ جسٹن بیبر اور سلینا گومز کے درمیان بہت زیادہ چھپنے والی رومانوی کہانی 2009 میں شروع ہوئی اور  2018 تک جاری رہی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید