• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کراچی، جی بی ایس سے متاثرہ بچی بروقت علاج سے صحتیاب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے سول اسپتال میں گلین بار سنڈروم (جی بی ایس) سے متاثرہ بچی بر وقت علاج سے دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی۔

  صدر پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر وسیم جمالوی نے بتایا ہے کہ کھیل کے دوران مذکورہ بچی کے پیروں میں حرکت اچانک بند ہو گئی تھی، بچی 3 دن پہلے اسپتال میں داخل ہوئی تھی جس کے علاج کے بعد پیروں اور ہاتھوں کی حرکت بحال ہو گئی۔

ڈاکٹر وسیم جمالوی نے بتایا کہ  گلین بار سنڈروم پولیو سے ملتا جلتا مرض ہے، پولیو کی جانچ کے لیے بھی بچی کے نمونے لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ علامات میں پٹھوں کی کمزوری، سانس میں دشواری اور اعضاء کی حرکت بند ہونا شامل ہیں، یہ مرض اکثر زکام یا ڈائریا جیسے انفیکشن کے بعد لاحق ہوتا ہے۔

صدر پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ گلین بار سنڈروم کا بر وقت علاج ایک چیلنج ہے، اس کے علاج  کے لیے مریض کو صحت مند افراد کی عطیہ کردہ اینٹی باڈیز دی جاتی ہیں، پلازما تھراپی کے ذریعے مریض کے خون کی صفائی بھی گلین بر سنڈروم کے علاج میں مؤثر ہے۔

صحت سے مزید