سندھ کے ضلع تھر پارکر کے علاقے مٹھی میں واقع سول اسپتال میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں انتقال کرنے والے ان بچوں کی عمریں 3 ماہ، 2ماہ ہیں جبکہ تیسرا نومولود ہے ۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق دیہی علاقوں سے ہیں، جن کے انتقال کر جانے کے بعد رواں سال غذائیت کی کمی سے مرنے والے بچوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ تھر کے اسپتال میں 50 سے زائد بچے زیرِ علاج ہیں۔