کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئےکمسن بچی کے اغوا کے مقدمہ میں اشتہاری نو عمر ملزم کو گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق ملزم 15 فروری 2024 کو اغوا پانچ سالہ عمیانی کے اغوا کے مقدمہ 69/24 بجرم دفعہ 364A میں گرفتار ہوا تھا،ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری اغوا شدہ بچی بھی بازیاب ہوئی تھی،بعد ازاں ملزم نےکورٹ سے ضمانت کے بعد مسلسل غیر حاضر رہا اور اشتہاری قرار دیا گیا۔