کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی ٰوہاب نے کہا ہے کہ ضلع جنوبی کو ضلع کیماڑی کیساتھ جوڑنے والی اہم ترین شاہراہ کی تکمیل کراچی کے شہریوں، مچھیروں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا تحفہ ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے علاقے کی اس اہم ترین ضرورت کو پورا کرنے کیلئے 134لین روپے سے زائد لاگت سے ماڑی پور ٹاؤن تا صدر ٹاؤن سڑک کی تعمیر مکمل کردی ہے، یہ بات انہوں نے تعمیر ہونیوالی سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔