کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر کےحلف اٹھانے سے قبل غزہ میں سیز فائر ہوچکا دوحہ معاہدہ کے بعد قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا جارہاہے مگر اسکے باوجود امہ سامراجیوں، صہیونیوں کی چالوں سےہوشیار رہے کیونکہ چہرے تبدیل ہونے کیساتھ اگر بنیادی پالیسیاں تبدیل ہوں تو فرق پڑتا ہے، دنیا بھر کے مظلوموں خصوصا غزہ، لبنان، شام سمیت مشرق وسطیٰ و بالخصوص مسلم امہ کیلئے کبھی سامراجیوں،صہیونیوں سے کوئی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔