• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف آہنی اقدامات کئے جائیں، صوبائی وزیر داخلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی جس میں چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی اور صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے ہوائی فائرنگ کے انسدادی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کر انے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہوائی فائرنگ کرنیوالے عناصر کے خلاف آہنی اقدامات کیئے جائیں، بعد ا زاں وزیر داخلہ سندھ نے سی پی او میں قائم سیف سٹی مانیٹرنگ روم کا دورہ کیا،ڈی جی سیف سٹی نے مانیٹرنگ اقدامات اور دیگر ضروری امور پر بریفنگ میں بتایاکہ شہر کی مختلف 12 سائٹس پر 60کیمرے کام کررہے ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید