کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئی پی پیز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونیوالے 1100ارب روپے کا فائدہ عوام تک منتقل او ر بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کیخلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ٰکی اپیل پر جمعہ 31جنوری کو حکومت اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاجی دھرنوں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13مقامات پر دھرنے ہوں گے، عوام دھرنوں میں بھر پور شرکت کریں، ہمارا مطالبہ ہے آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے، بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے، کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک مافیا سے نجات، لوڈشیڈنگ، اووربلنگ اور ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔