کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹائون میں گیس کی سپلائی بند کرنے کے خلاف اہل علاقہ نےمین نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دیکر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا جس سے ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گیس کی فی الفور بحالی،بجلی بلوں میں سروس چارجز ،پانی پر سروس چارجز کا خاتمہ کیا جائے ۔