• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سڑکوں کی غیرقانونی کھدائی پر انتباہی نوٹس جاری

مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو
مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو

کراچی میں سڑکوں کی غیر قانونی کھدائی پر میئر مرتضیٰ وہاب نے یوٹیلیٹی کمپنیوں کو انتباہی نوٹس جاری کر دیا۔

سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن نے کے الیکٹرک، واٹر کارپوریشن، سوئی سدرن اور دیگر کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں بغیر اجازت سڑک کھودنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی، یوٹیلیٹی کمپنیوں کی غیر قانونی کھدائی سے شاہراہِ نور جہاں اور چاکیواڑہ روڈ متاثر ہوا۔

نوٹس کے مطابق بغیر اجازت سڑک کی کھدائی پر متعلقہ کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا، یوٹیلیٹی کمپنیوں کو سڑک کھودنے کے لیے اجازت نامہ لینا لازمی ہو گا۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر کے انفرااسٹرکچر کو مزید نقصان نہیں پہنچنے دیں گے اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید