• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے اعلان کے بعد وہ چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں جو پہلے نہیں دیکھیں: کبریٰ خان

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

معروف اداکارہ و ماڈل کبریٰ خان نے اپنے قریبی دوست، ہونے والے شوہر، اداکار گوہر رشید کی ایک وائرل ویڈیو پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید آئندہ ماہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، اس معروف جوڑی نے اپنی شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی چند روز قبل ہی خوبصورت انداز میں ویڈیو کے ذریعے تصدیق کی ہے۔

مذکورہ دلچسپ ویڈیو میں اداکار اور اداکارہ نے منفرد انداز میں اپنے مداحوں و فالوورز کو بتایا تھا کہ ہم شادی کرنے والے ہیں۔


گوہر رشید اور کبریٰ خان کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد سے اس جوڑی کے ایک دوسرے سے متعلق ماضی میں دیے گئے متعدد بیانات وائرل ہو گئے ہیں۔

ان بیانات میں سے ایک میں گوہر رشید نے اپنی ہونے والی اہلیہ کبریٰ خان کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔

گوہر رشید نے ’جیو ڈیجیٹل‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ مجھے کبریٰ خان کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ وہ اپنی اداکاری کو بناوٹ کے بجائے حقیقت سے قریب رکھتی ہیں جبکہ ہم لوگ اداکاری کرنے کے لیے مختلف ترکیبیں نکالتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جب کبریٰ خان آف کیمرہ ہوتی ہیں تو ہمارا برابر کا مقابلہ ہو تا ہے لیکن جب شوٹنگ شروع ہوتی ہے تو وہ سب کچھ پیچھے چھوڑ دیتی ہیں، اُنہیں اپنے کردار میں ڈھلتے ہوئے ایک منٹ بھی نہیں لگتا ہے۔


گوہر رشید کے اس انٹرویو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کبریٰ خان نے لکھا ہے کہ شادی کا اعلان کرنے کے بعد ایک اچھی چیز یہ ہوئی ہے کہ وہ چیزیں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھیں، کیا واقعی ایسا ہے؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید